ظ*نائلہ کیانی کا ایک اور اعزاز، دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

خ* 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی

اتوار 5 مئی 2024 17:05

ٰاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2024ء) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی، نا?لہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی۔ الپا?ن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے آن لا?ن کو بتایا کہ نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سرکرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیوں کو 3 سال سے کم عرصے میں سر کیا۔ نا?لہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو بھی سر کیا۔ آٹھ ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے کا پاکستانی ریکارڈ نا?لہ کیانی کا ہے۔ کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نا?لہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیانا?لہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں جنہیں حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہی