سید برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 6 مئی 2024 18:00

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) ٹنڈو محمد خان کے گاں جھنان سومرو کی رہائشی سید برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی اس موقع پر سید امجد شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ قبل سید برادری سے تعلق رکھنے والے ملزمان سید گل حسن شاہ و دیگر نے ہمارے گھر پر حملہ کیا جس میں ہمارے گھر کے ایک مرد اور ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ دیگر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا گیا جن میں ایک بچی بھی شامل تھی ۔

(جاری ہے)

ملزمان باآسانی فرار ہوگئے واقع کی رپورٹ درج کی گئی لیکن قاتل تاحال رفتار نہیں کئے جاسکے ہیں ۔ کئی بار درخواستیں دینے کے باوجود بھی ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ۔ اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ مظاہرین نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :