ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

پیر 6 مئی 2024 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,257 روپے کے اضافے سے 204,047 روپے سے بڑھ کر206,190 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 187,043 روپے سے بڑھ کر 189,007 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,620 روپے اور 2,254.80 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,322 ڈالر سے بڑھ کر 2,301 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :