فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماحولیاتی کنٹرول کمیٹی (ای سی سی) اور رن وے سیفٹی کا اجلاس

پیر 6 مئی 2024 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماحولیاتی کنٹرول کمیٹی (ای سی سی)اور رن وے سیفٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں رن وے کی حفاظت اور ماحولیاتی کنٹرول پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو ہوائی اڈے کی حفاظت میں تعاون کرنے کے قابل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او )ایئرپورٹ منیجر تسنیم اختر جمیل نے کی، جس میں ایف ڈبلیو ایم سی، ڈی ایس پی صدر، ڈی سی آفس کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے ،اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے مندرجات پر عملدرآمد کا جائزہ، پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کا تجزیہ، ہوائی اڈے کے قریب پرندوں کو روکنے کی حکمت عملی، ایئر سائیڈ آپریشنز کو بہتر بنانا، رن وے کے نشانات کا جائزہ لینا، رن وے تک غیر مجاز رسائی کی روک تھام، فلائٹ سیفٹی خطرات کی شناخت اور ایڈریس اور اسٹیک ہولڈرز کو ایکشن آئٹم تفویض کرنا شامل ہیں۔

ای سی سی، ائیرپورٹ آپریشنز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نشاندہی کردہ اقدامات پر عمل درآمد کریں گے اور فیصل آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ میں سیفٹی کے اعلیٰ ترین معیارکیلئے مسلسل مانیٹرنگ اور بہتری کو یقینی بنائیں گے۔