کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

شہر میں جرائم کے خاتمے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا ، حفیظ خان

پیر 6 مئی 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا جس میں یونیورسٹی کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی، پریسٹن یونیورسٹی، الما یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ، ایمان یونیورسٹی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے حفیظ خان نے کہا کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔ نوجوان طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں۔ کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ نوجوانوں میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔ ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجمنٹ اسپورٹس کے ہر شعبے کو فعال کرے گی۔ کراچی میں کرکٹ ، فٹبال، ہاکی ، فٹسال کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کھیل کے ذریعے شہر کی رونقیں بحال ہوتی ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمی ملتی ہے۔