زیر تربیت پولیس اہلکار قانونی تعلیم، اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات پر بھرپور توجہ دیں، ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ

منگل 7 مئی 2024 13:47

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ زیر تربیت پولیس اہلکار قانونی تعلیم، اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات پر بھرپور توجہ دیں۔ یہ بات انہوں نے زیر تربیت پولیس ٹرینیرزکے لاء سکول کے دورے کے موقع پر کہی۔ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول نے کہا کہ تمام اساتذہ زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے ساتھ خوب محنت کریں اور قانونی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں کمپیوٹر لیب کو دوبارہ فعال کرنے اور زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو کمپیوٹر کی کلاسز کے اجرا کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ قانونی تعلیم، اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات پر بھرپور توجہ دیں تا کہ زیر تربیت پولیس جوان ایک بہترین پولیس آفیسر بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے زیر تربیت پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ پڑھائی میں خوب محنت کریں، آپ کے سلیبس سے ماہانہ تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نے قانون کی تعلیم کے دوران سکیورٹی، صفائی اور معیاری تعلیم و تربیت کے حوالے سے سٹاف کو مناسب ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :