کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک

منگل 7 مئی 2024 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا واقعہ فیروزپورروڈ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس نے فیروز پور روڈ پرکھڑی4افراد کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ڈولفن فورس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت 23سالہ زمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :