پولیس تھانہ سٹی کی اہم کاروائی،ڈی ایچ کیو ہسپتال لیبارٹری کے خواتین واش رومز میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 7 مئی 2024 14:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2024ء) پولیس تھانہ سٹی کی اہم کاروائی،ڈی ایچ کیو ہسپتال لیبارٹری کے خواتین واش رومز میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار، سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا، ملزم عبدالرحمن پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں پیرا میڈیکل کا سٹوڈنٹ ہے، شہری نے اطلاع دی کہ لیبارٹری کے خواتین واش رومز کے اندر کیمرہ نصب کر کے ویڈیو بنائی جا رہی ہےجس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ملزم کو گرفتار کر کے موبائل برآمد کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے، اخلاقی گراوٹ کا شکار ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :