ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،خود کو سرکاری ادارے کا افسرظاہر کر کے شہری کو ڈرانے دھمکانے والا ملزم گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 7 مئی 2024 14:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2024ء) ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،خود کو سرکاری ادارے کا افسرظاہر کر کے شہری کو ڈرانے دھمکانے والا ملزم گرفتار، سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہری کو ڈرایا دھمکایا، سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال اور شہریوں سے ناروا سلوک کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :