ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کی جانب سے اپنے دفتر میں اردلی روم کیا گیا

پولیس افسران و اہلکاران کے مسائل سنے گئے اور پینڈنگ شوکاز نوٹسز میں احکامات جاری کیے گئے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 7 مئی 2024 17:12

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2024ء ) ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے حسب دستور اپنے دفتر میں اردلی روم کیا جس میں پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے۔ اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے پینڈنگ شوکاز نوٹسز میں احکامات جاری کئے گئے، اور ان کے مسائل سنے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے اردلی روم میں پیش ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی نہایت دیانتداری اور ایمانداری سے کریں، ڈیوٹی کے دوران پروپر یونیفارم پہنے اور اپنا ٹرن آوٹ بہتر رکھیں،تمام اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے کہا کہ بلا وجہ غیر حاضر نہ رہیں اور عوام سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :