اختلاف کو دشمنی سے نہیں دلیل سے حل کرنا ہے، احسن اقبال

ہمیں جھوٹ اور سچ علیحدہ کرنا ہوگا، ضروری ہے کہ سب مل کر نفرت کو رد کریں، وفاقی وزیر

منگل 7 مئی 2024 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے۔ میرے جسم میں موجود گولی یاد دلاتی ہے کہ معاشرے سے نفرت ختم کرنی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں جھوٹ اور سچ علیحدہ کرنا ہوگا، ضروری ہے کہ سب مل کر نفرت کو رد کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں، دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ امن، تعلیم اور ترقی پر ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں، ملک کو عظیم مملکت بنانے کا یہی راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :