سوتر منڈی کے لاپتہ ملازم کی نعش نجی ہوٹل سے برآمد ،مالکان کے رویہ اور تنخواہیں نہ ملنے پر دل بر داشتہ ہوکر خود کشی کرلی

بدھ 8 مئی 2024 00:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) سوتر منڈی کے لاپتہ ملازم کی نعش نجی ہوٹل سے برآمد ،مالکان کے رویہ اور تنخواہیں نہ ملنے پر دل بر داشتہ ہوکر خود کشی کی۔ آڈیو پیغام میں انتہائی اقدام کی وجہ بیان کی۔تفصیلات کے مطابق سوتر منڈی کے ملازم حارث سچی نے نجی ہوٹل میں خودکشی کرلی۔ متوفی کی نعش برآمد کرلی گئی۔متوفی حارث مخی پیر سے لاپتہ تھا ، نجی ہوٹل سے نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردی، متوفی نے خودکشی سے قبل آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے مالکان علی،منور اور طیب کو اپنی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اس نے پیغام میں بتایا کہ اس نے 25 سال مالکان کی خدمت کی جس کا صلہ اسے یہ ملا کہ آج وہ خود کشی کر رہا ہے اس نے واضح طور پر پیغام میں کہا کہ مالی حالات اور مالکان کی طرف سے تنخواہوں کی عدم دائگی پر وہ یہ انتہائی قدم اٹھا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :