کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل پروفیسرڈاکٹرایم اقبال چوہدری کی مراکش کے سفیر سے ملاقات

بدھ 8 مئی 2024 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ذیلی ادارہ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے بدھ کو یہاں مراکش کے سفارت خانے میں پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمونے سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کامسٹیک اور مراکش کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامسٹیک کے مطابق بات چیت کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے، فریقین نے مراکش، پاکستان اور او آئی سی کے دیگر رکن ممالک میں یونیورسٹیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں کے درمیان اعلیٰ تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :