بادامی باغ :ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ ،13افراد جھلس کر زخمی

بدھ 8 مئی 2024 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) بادامی باغ کے علاقہ لاری اڈا میں نجی ہوٹل میں سلنڈر دھماکے میں 13افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے سلنڈر دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طو رپر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعدقانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :