9 گینگز 4 کروڑ کا مسروقہ سامان و اسلحہ برآمد،ڈی پی اورحیم یارخان

بدھ 8 مئی 2024 23:04

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) رحیم یارخان پولیس نے کریک ڈاؤن میں 9 جرائم پیشہ گینگز، 388 مجرمان اشتہاریوں سمیت 808 ملزمان گرفتارکرکے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ و منشیات اور 4 کروڑ کے قریب مال مسروقہ برآمدکرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں ضلع بھر میں سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ماہ اپریل کے دوران کریک ڈاؤن کے دوران 9 جرائم پیشہ گینگز، 388 مجرمان اشتہاریوں، 13 عدالتی مفروروں، 18 عادی و ریکارڈی ملزمان سمیت 808 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے، 22 کلاشن کوفس، 34 شارٹ گنگز، 94 پسٹل، 3 ریوالور اور 24 ہزار 640 روند و کارتوس، منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 4 چالو بھٹی شراب، 2193 لیٹر شراب، 10 کلو بھنگ، 49 کلو 200 گرام بھنگ اور 140 گرام کرسٹل آئس برآمد ہونے پر ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :