اسلام آباد،"نشہ اب نہیں "تحریک کے تحت پا نچ منشیات فروش گرفتار،منشیات اور شراب برآمد

بدھ 8 مئی 2024 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے "نشہ اب نہیں "تحریک کے تحت پا نچ منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے منشیات اور شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی " نشہ اب نہیں " تحریک جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن پا نچ منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم یا سر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 570گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم فرحا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 80گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم عاشر اشتیاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان سمران سکندر اور اعلیان اعجاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 170بو تلیں شراب برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔