والدہ کا ناخلف بیٹا تحفظ والدین ایکٹ کے تحت گرفتار، سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ جہانزیب رضا والدہ کا نافرمان ہے ، جو والدہ پر تشدد کرتا ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 9 مئی 2024 13:44

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی  اور  ٹیم کی کاروائی، والدہ کا ناخلف بیٹا تحفظ والدین ایکٹ کے تحت گرفتار، سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ جہانزیب رضا والدہ کا نافرمان ہے ، جو والدہ پر تشدد کرتا ہے، اس اطلاع پر ایس ایچ او سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ والدہ پر تشدد کرنے والے نا خلف بیٹے کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا،  ملزم کے خلاف تحفظ والدین آرڈیننس کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،  والدین کے نافرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :