سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عسکری قیادت

جمعرات 9 مئی 2024 18:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ملک کی اعلی عسکری قیادت نے 9 مئی پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، 9 مئی سانحہ کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کو قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی کے دوران ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کا عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔ آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، آئیے اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

مسلح افواج ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتی ہیں، مسلح افواج ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے، یقینی بنانا ہے کہ آئندہ کوئی ہمارے ہیروز کی یادوں کی بے حرمتی اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کی بے حرمتی کی جرات نہ کرے، شرپسند عناصر نے بیانیہ توڑ مروڑ کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کی، ان شرپسند عناصر نے الزام ریاستی اداروں پرملبہ ڈالنے کی بھی کوشش کی۔\932

متعلقہ عنوان :