10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

جمعرات 9 مئی 2024 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) پنجاب نے کہا ہے کہ 10 مئی تک صوبے میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق میدانی علاقے ہیٹ ویو کی زد میں آسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں اور بارش کے امکانات بھی ہیں۔علاوہ ازیں 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔