تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

جمعرات 9 مئی 2024 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ہے۔مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کامجوزہ شیڈول ترتیب دیا ہے جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔