پاکستان میں تمباکو نوشی کے ساتھ ساتھ اب آئے روز نئے نئے نشے متعارف ہو رہے ہیں،ڈاکٹر راجہ ریاض رند

جمعرات 9 مئی 2024 23:01

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر راجہ ریاض رند نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے ساتھ ساتھ اب آئے روز نئے نئے نشے متعارف ہو رہے ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد گٹکا ماوا کا استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے منہ کا کینسر پھیل رہا ہے ٹھٹہ پریس کلب کہ نائب صدر اسماعیل میمن سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیریں سندھ گٹکا ماوا کے بہ کثرت استعمال کے حوالے سے بدنام ہے اور ٹھٹہ کو اس کا گڑھ مانا جاتا ہے اور سندھ میں منہ کے کینسر کے سب سے زیادہ مریض بھی اسی ضلع میں ہیں ڈاکٹر ریاض رند نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سختی کے بعد ماوا اور گٹکا کھلے عام تو فروخت نہیں ہو رہا ہے تاہم کئی علاقوں میں گھریلو سطح پر یہ مضر صحت اشیاء تیار کرنے کے بعد مختلف طریقوں سپلائی اور فروخت ہو رہا ہے یا پھر لوگ انھیں ازخود گھروں میں تیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ماوا ، گٹکا اور دیگر اقسا م کے تمباکو والی اشیا کی فروخت پر عائد پابندی پر عمل درآمد پر موثر اور سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

#