Live Updates

نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنرز باقائدگی سے بنیادی مراکز صحت کا وزٹ معمول بنائیں،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

جمعہ 10 مئی 2024 13:36

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سائرہ عمر نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز باقاعد گی سے بنیادی مراکز صحت کا وزٹ معمول بنائیں تا کہ ان کے ثمرات درست طریقے سے عوام کو پہنچ سکیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں اورمراکزصحت میں طبی سہولیات کی فراہمی ودستیابی میں یقینی بہتری لانے کیلئے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ خود متحرک ہو گئی ہیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزکوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ باقاعدگی سے سرکاری ہسپتالوں کے دورے کریں ۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادرب نوازنے دیہی مرکزصحت دھونکل کا دورہ کیا، ڈاکٹر، عملہ کی حاضری چیک کی، غیرحاضری پرایس ایم اوسے وضاحت طلب کرلی گئی، ادویات کی دستیابی، صفائی امورکا بھ جائزہ لیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات