نوشہرہ ورکاں اعوان چوک میں کرین حادثہ میں چار افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 10 مئی 2024 13:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) نوشہرہ ورکاں اعوان چوک گوجرانوالہ میں تیز رفتار کرین نے سڑک کنارے کھڑے راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مختلف مقامات سے ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد دی جبکہ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ فرم کی ملکیت کرین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے اور جائے حادثہ پر عوام کا ہجوم دیکھنے میں آیا جو چار افراد کی زندگیاں ضائع ہونے پر پریشان اور غمزدہ دکھائی دیے۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ کرین کی بریکیں فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا ہے۔