وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس

جمعہ 10 مئی 2024 15:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں سالانہ بجٹ 2024-25 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید بڑھانا اصل ترقی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صنعتکاری کے فروغ کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے نتیجہ خیز اقدامات اور زرعی منصوبوں کے ذریعے فوڈ سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں، ہماری کسان دوست پالیسی کی وجہ سے 12 ارب روپے پارکو کی بجائے صوبے کے عوام کو ملے ہیں۔