میرپورخاص میں ٹنڈوآدم کے رہائشی کے ساتھ پلاٹ کے نام پر چار لاکھ بیس ہزار روپے کا فراڈ متاثر شخص کا احتجاج

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 10 مئی 2024 17:12

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2024ء) میرپورخاص ٹنڈوآدم کے رہائشی بزرگ درزی کا کام کرنے والے عبدالمجید سے مقامی برکروں کی جانب سے فراڈ محمد علی شاھ کالونی نام سے پلاٹ فروخت کرکے چار لاکھ بیس ہزار وصول کرلئے گئے عوامی پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے عبدالمجید نے بتایا کے میرے ساڑو محمد ساون نے میرا سودا کروایا تھا مجھے اسماعیل عباسی ولد حبیب رہائشی سیٹلائٹ ٹاون نامی شخص نے مجھے ایک پلاٹ دکھایا جسکی ایراضی 1125 بتائی گئی اور ایگریمنٹ بھی بنایا گیا یہ پلاٹ گلشن کالونی کے قریب محمد علی شاھ کالونی کے نام سے دیا گیا ہے جوکہ اب نہ تو مجھے رجسٹریشن دی جا رہی ہے نہ ہی قبضہ دیا جا رہا ہے معلومات کرنے پر پتا چلا وہاں پلاٹ ہے ہی نہیں جوکہ ایک مجھ سے فراڈ کیا گیا ہے مظاہرہ کرتے ہوئے بزرگ شہری نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :