بہاولنگر،صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 10 مئی 2024 17:14

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2024ء) تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ ، 9 افراد خاتون سے دو دن تک نامعلوم مقام پر باری باری جنسی زیادتی کرتے رہے ، تھانہ صدر میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کی گئی پولیس نے متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعے کے مطابق نیا نور سر کی رہائشی شادی شدہ خاتون "ش" کو قریبی رشتہ دار دوائی دلوانے کے بہانے گھر سے لیکر گیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ دوائی کے بہانے مجھے بے ہوشی کا انجکشن لگا دیا گیا : بے ہوشی کے دوران ملزمان مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ دو دن تک قید میں رکھ کر ملزمان مجھے باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے کاروائی شروع کردی ہے ترجمان پولیس کے مطابق ایک مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا باقی ملزم کی گرفتاری کے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔