Live Updates

پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ملک محمد احمد خان

سپیکر ملک محمد احمد خان سے یورپین ملک مالٹا کے کرکٹ کلب سویکی یونائیٹڈ کے صدر لیوک ضرب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

جمعہ 10 مئی 2024 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) سپیکر ملک محمد احمد خان سے یورپین ملک مالٹا کے کرکٹ کلب سویکی یونائیٹڈ کے 18 رکنی وفد کی لیوک ضرب کی سربراہی میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں سیاحت و کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے۔

سیاحت کے شعبے میں مزید بہتری لائیں گے۔ پاکستان کے دل کش سیاحتی مقامات کو مکمل طور پر برؤے کار لانے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔اسلامی ممالک سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی ثقافت اور سیاحت کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پاکستانی ویمن ٹیم کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ مالٹا ویمن کرکٹ ٹیم، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔اس موقع پر کرکٹ کلب سویکی یونائیٹڈ کے صدر لیوک ضرب نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات اور ثقافتی ورثہ قابلِ دید ہے اور پاکستان کی مہمان نوازی اور وسیع و عریض قدرتی خوبصورتی توقعات سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں ۔ ملاقات کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب اور سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی بھی شریک تھے۔بعد ازاں سپیکر ملک محمد احمد خان نے وفد کو تحائف پیش کیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات