لاہور پولیس کی کارروائی،بیوہ خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا

جمعہ 10 مئی 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہو ر بلا ل صدیق کمیانہ کی زیر نگرانی لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان جاری ہے۔اس حوالے سے لاہور پولیس نے غیرقانونی قبضے کی ایک شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تبسم فیاض نامی ضعیف بیوہ کا کروڑوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کر وا لیاہے۔

عارف نامی ملزم نے گلشن راوی کے علاقے کی ایک بیوہ خاتون کا مکان جعل سازی سے ہتھیا لیا تھا۔خاتون نے داد رسی کے لئے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹر کے کمپلینٹ سیل سے رجوع کیا۔ضعیف بیوہ تبسم فیاض کی درخواست پر ایل ڈی اے اور محکمہ پولیس پر مشتمل کمیٹی نے دستاویزی شواہد کی بنا پر قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور کی خصوصی ہدایات پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے ملزمان سے مکان واگزارکروا کر بیوہ خاتون کو قبضہ دلوا دیاہے۔

بیوہ تبسم فیاض نے بروقت ایکشن لینے اور زمین کا قبضہ واپس دلوانے پرلاہور پولیس کا شکریہ ادا کیاہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ قبضہ مافیا کی قطعی کوئی گنجائش نہیں،شہریوں کی زمین جائیداد ہتھیانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جدید اصلاحات سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئی ہے۔ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے اورعوام کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :