د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات

ہفتہ 11 مئی 2024 03:45

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی ہدایت پرمساجد ،امام بارگاہوں ودیگر عبادت گاہوں پر قبل از وقت نفری پہنچائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ایس پیز ،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ کھلے مقامات پر بھی نمازیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ شہر کی اہم شاہرائوں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس موثر گشت کرتے دکھائی دیئے ۔

متعلقہ عنوان :