ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کی ہدایت پرچیچہ وطنی میں فلیگ مارچ

ہفتہ 11 مئی 2024 10:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پرچیچہ وطنی میں فلیگ مارچ کا انعقادکیا گیا ،فلیگ مار چ کی قیادت سب ڈویژنل پولیس آفیسر اے ایس پی معاذالرحمان نے کی،تحصیل کے پانچوں تھانوں کے ایس ایچ او ز اور دیگر پولیس افسران بھی مارچ میں شریک ہوئے ،پولیس ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ کامقصد جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوالرٹ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :