![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
اسلام مخالف قوتوں نے اسرائیل اور بھارت کو مسلمانوں کی نسل کشی کا کا ٹارگٹ دیا ہے،بلال سلیم قادری
ایک طرف اقوام متحدہ میں فلسطین کو رکنیت دی جا رہی ہے تو دوسری جانب یورپی ممالک اندرون خانہ سازشیں کر رہے ہیں،جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک
اتوار 12 مئی 2024 19:35
(جاری ہے)
اسلام وہ مذہب ہے جس نیہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔چاہے وہ مظلوم کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔
مگر آج ہم اپنی روایات کو بھول کر اپنے نفس کی پیروی کر رہے ہیں۔ایک طرف اقوام متحدہ میں فلسطین کو رکنیت دی جا رہی ہے تو دوسری جانب یورپی ممالک اندرون خانہ سازشیں کر رہے ہیں۔سب جانتے ہیں کہ اسلام دشمن عناصر نے ہمیشہ پیٹھ پیچھے ہم پر وار کیا ہے۔اتنا سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود مسلمان مسلمان کا ساتھ دینے کے بجائے ان سے ہاتھ ملا رہا ہے جو کبھی ہمارے نہیں ہوئے۔بلال سلیم قادری نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث ہر آنے والے دن غزہ کی صورتحال بد سے بدتر ہو رہی ہے۔کشمیر میں مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔اس طرح کی اذیتیں پہنچائی جا رہی ہیں کہ انسانیت بھی شرما جائے مگر ظلم کرنے والوں کے دل میں کسی طرح کا خوف نہیں ہے۔کیونکہ انہیں قتل عام کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔اسرائیل کی مخالفت میں دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں مگر انسانی حقوق کے جھوٹا نعرہ لگانے والوں کے کان میں کوئی آواز نہیں آ رہی ہے۔یہ منافقانہ رویہ اسلام مخالف قوتوں کا ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ رہا ہے۔کسی مسلم ممالک کے خلاف اگر کہیں پر بھی کوئی احتجاج یا مظاہرہ ہو جائے تو فوری طور پر اس پر عالمی سطح پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔آج اسرائیل اور بھارت جس طریقے سے مسلمانوں پر ظلم و زیادتیاں کر رہے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی وجہ صرف یہی ہے کہ اسرائیل اور بھارت ایک سکے کے دو روپ ہیں۔یہ وہ دہشتگرد ہیں جو دنیا بھر کا امن خراب کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔اسرائیل مذاکرات کرنے کا ڈرامہ کر رہا ہے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے باوجود غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کے لیے زندگی کے راستے تنگ کر رہا ہے۔بھارت بھی اسرائیل کی پیروی کرتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے پیروں تلے روندنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔کشمیر کی صورتحال کا یہ عالم ہے کہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل کا لقب مل گیا ہے۔مگر اس جیل کے اندر انسانی حقوق کی تنظیمیں جھانکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ہم سب نے اگر اب بھی اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھا تو ہمارا حشر بھی ان سے برا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز
-
شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا،غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال
-
جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر’’ پری پیڈ سپلائی‘‘کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
-
گوادر فری زونز میں ڈی ڈالرائزیشن کا آغاز ہو گیا
-
پنجاب میں اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیاراضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو سونپ دیا گیا
-
پورے سسٹم کی چابی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شبلی فراز
-
پنجاب پولیس کا موبائل صارفین کی سی ڈی آرپولیس کوجاری
-
سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ، اہم انکشاف سامنے آگیا
-
مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو بلا جواز اضافہ کردیا گیا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس
-
گورنر سندھ کی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
ضلع اٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ مل کرعوامی خدمت کے سفر میں شامل ہوں، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.