![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
وزیراعظم سے سعودی عرب کے معروف کاروباری گروپ التمیمی کے صدر اور سردار محمد الیاس کی ملاقات
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک باقاعدہ جامع سیاحتی پالیسی کے نفاذ کی ضرورت ہے،چیئرمین سینٹورس
اتوار 12 مئی 2024 20:15
(جاری ہے)
وزیراعظم نے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں سردار محمد الیاس خان اور ان کے خاندان کی کوششوں اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بہتر بنانے کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔
وزیر اعظم نے جی ڈی پی میں اضافے کیلئے مقامی پیداوار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے برآمدات کو بڑھانے کے لیے بھی مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے مقامی اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں وزیر تجارت جام کمال اور سیکرٹری تجارت صالح احمد بھی موجود تھے۔ ستارہ پاکستان حاصل کرنے والے سردار محمد الیاس خان ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور کوششوں کے ذریعے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے اسلام آباد میں سینٹورس 350ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک نمایاں مثال ہے۔ اپنی ذاتی کوششوں کی بدولت وہ سعودی عرب میں 13,000 سے زائد پاکستانیوں کے لیے روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جو اب پاکستان کو 15 ارب روپے کی ترسیلات زر بھیج رہے ہیں۔ اس کے خلیجی ممالک کے اعلی کاروباری گروپوں کے ساتھ بھی انکے قریبی روابط ہیں۔ سردار الیاس خان سعودی وفد میں سب سے بڑے گروپ کی نمائندگی کر رہے تھے، ان کی کوششوں سے پاکستان فوجی فانڈیشن کے ذریعے التمیمی کو کئی دیگر غذائی مصنوعات کے ساتھ گوشت برآمد کرے گا۔ ان کے دورے کے دوران ایف ڈبلیو او، این ایل سی اور کئی دیگر مقامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور خدمات کے معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز
-
شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا،غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال
-
جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر’’ پری پیڈ سپلائی‘‘کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
-
گوادر فری زونز میں ڈی ڈالرائزیشن کا آغاز ہو گیا
-
پنجاب میں اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیاراضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو سونپ دیا گیا
-
پورے سسٹم کی چابی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شبلی فراز
-
پنجاب پولیس کا موبائل صارفین کی سی ڈی آرپولیس کوجاری
-
سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ، اہم انکشاف سامنے آگیا
-
مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو بلا جواز اضافہ کردیا گیا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس
-
گورنر سندھ کی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
ضلع اٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ مل کرعوامی خدمت کے سفر میں شامل ہوں، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.