نواز شریف کا عزم اور قوم کی دعائیں تھیں جس نے آج کے دن وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنایا، خواجہ محمد آصف

منگل 28 مئی 2024 16:09

نواز شریف کا عزم اور قوم کی دعائیں تھیں  جس نے آج کے دن وطن عزیز کو  ناقابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2024ء) وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا عزم اور قوم کی دعائیں تھیں جس نے آج کے دن وطن عزیز کو الحمد اللہ ناقابل تسخیر بنایا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف نے یوم تکبیر پر پیغام میں کہا کہ اسی عزم اور نیک ارادے سے انشاء اللہ اب پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، آئیں آج کے دن عہد کریں کہ ہم 9 مئی کی ذہنیت کو شکست دیں گے اور ملک کے طول و عرض میں پھیلے معاشی دشمنوں کا خاتمہ کریں گے ۔