محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

پیر 13 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں شہر لاہور اور گرد و نواح میں بارش کا تو کوئی امکان نہیں البتہ درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے جس سے شہر لاہور کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ پیر کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی آنے کی وجہ سے شہر لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر رہا