۵جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے لوڈشیڈنگ و مہنگی بجلی کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی
۵لوڈشیڈنگ ختم، این ٹی ڈی سی سے سستی بجلی فراہم کی جائے، نیپرا سے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ًبلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی، تمام امتحانی مراکز کو فوری لوڈشیڈنگ فری کیا جائے،رکن سندھ اسمبلی
پیر 13 مئی 2024 20:55
(جاری ہے)
اسمبلی کے قواعد و ضوابط شق 124کی ذیلی شق 1کے تحت جمع کرائی گئی قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی اور حبس کا موسم شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک نے شہر بھر میں لوڈ شیڈ نگ میں بد ترین اضافہ کر دیا ہے، جبکہ لوڈ شیڈ نگ سے مستثنی علاقوں میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے، طویل لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی بھی رک جاتی ہے، جس سے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اس صور تحال نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ دن اور رات کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے دن کا سکون اور رات کا چین چھین کر زندگی اجیرن بنادی ہے، جبکہ میٹرک و دیگر جماعت کے لاکھوں طلبہ وطالبات کو امتحانات کی تیاری اور امتحانی مراکز پر بجلی نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کی نجکاری کو 18 سال کا طویل عرصہ ہو گیا مگر کے الیکٹرک نہ تو بجلی کی جزیشن میں خود کفیل ہو سکی اور نہ ہی کراچی میں لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو سکا۔ کراچی کے شہری کے الیکٹرک کی مہنگی ترین بجلی صرف کے الیکٹرک سے خریدنے پر مجبور اور وقت پر بل کرنے کے باوجو د روزانہ 3 سے 18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈ نگ کا شکار ہیں۔ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کا بہانہ بنا کر اس کی سزا بجلی کے بل وقت پر ادا کرنے والے شہریوں کو دے رہی ہے جو کہ نیپرا قوانین اور لائسنس کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب پولیس اور انٹرپول نے خطرناک اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا
-
گرمی کی شدت میں اضافہ جان لیوا ثابت ہونے لگا، حیدر آباد اور جامشورو میں چار افراد چل بسے ، کئی بے ہوش
-
خواجہ سرا کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک سے گرفتار
-
دعا ہے میرٹ پر کیسز کا فیصلہ ہو، یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے، زرتاج گل
-
8 لاکھ 50 ہزار بینظیر مزدور کارڈ نادرا سے جاری کروا رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
-
میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی،شیخ آفتاب احمد
-
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہی: شرجیل میمن
-
تعلیم کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
-
پاکستان خطے میں ہر طرح کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں دوسرے ملکوں سے مکمل تعاون کرےگا،عبدالعلیم خان
-
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایک سال میں شدید گرمی کے 26 دن کا اضافہ ہوا‘رپورٹ
-
چوہدری پرویز الہی اور فیملی کی منی لانڈرنگ مقدمے میں عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
-
فواد چوہدری کی مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.