Live Updates

قیدی نمبر 804آپ کے سامنے بیٹھا ہے عمران خان کا عارف علوی سے مکالمہ

پیر 13 مئی 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سابق صدر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتادیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ میں سابق صدر و رہنماء پی ٹی آئی عارف علوی نے لکھا کہ میں عمران خان سے اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کا سب سے خوبصورت حصہ شیئر کررہا ہوں۔عارف علوی نے لکھا کہ پرجوش انداز میں سلام کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے مجھ سے مخاطب ہوکر کہا کہ، آئیے آئیے ڈاکٹر صاحب، بیٹھیں،اس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا قیدی نمبر 804آپ کے سامنے بیٹھا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم سب نے اس بات پر دل کھول کر قہقہے لگائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات