اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

منگل 14 مئی 2024 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی (کل)15مئی بروز بدھ آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کی تفصیلات، داخلہ فارم اور پراسپکٹس و دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپردستیاب ہیں۔داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کرخود کو مقررہ تاریخ تک رجسٹرڈ کرائیں اور پاکستان کی بڑی جامعہ سے تعلیم مکمل کرکے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتراور یونیوسٹی کی ہیلپ لائن 468-112-111-051سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔