Live Updates

’ہمارے بچوں کو اٹھاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں‘ شیخ رشید کا پنجاب پولیس پر طنز

9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، برائے مہربانی ہمیں اس روز روز کی چخ چخ سے بچایا جائے، مقدمات سے تھک گئے ہیں اس سے بہتر ہے سزا دی جائے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی بدھ 15 مئی 2024 10:29

’ہمارے بچوں کو اٹھاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں‘ شیخ رشید ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2024ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں سزا دی جائے، حالت ان کی یہ ہے کہ روز ہمارے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں، بچوں کو اٹھاتے ہیں، سامان پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں، ابھی تین مقدمات میں اسلام آباد پیشی ہے، ہم اس روز روز کی چخ چخ سے تھک گئے ہیں، برائے مہربانی ہمیں اس روز روز کی چخ چخ سے بچایا جائے، یہ روز ہمارے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں، بچوں کو لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں۔

پراپرٹی لیکس سے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پانامہ کے بعد دبئی لیکس آگئی ہے جو حکومت کے خلاف ہے، اس حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور پلگوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے، میں نے کہا تھا کہ 30 جون سے پہلے پہلے سیاست میں جوڈو کراٹے ہونے ہیں، قوم نے وہی کرنا ہے جوآزاد کشمیر میں کیا ہے، 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، اس پرجو جو کرنا ہے کرو، ہم 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں، اس ملک میں انصاف دھکے کھارہا ہے،انصاف کا مذاق اڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق صرف بانی پی ٹی آئی سے ہے میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں، میرا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے احترام کا رشتہ ہے، اللہ کے بعد عدلیہ سے ہی امید وابستہ ہے، مہنگائی کا یہ حال ہے کہ لوگ مکان کا کرایہ دیں، بجلی کا بل دیں یا بچے کی فیس دیں، مہنگائی کے خلاف عوام اس طرح باہر نکلے گی جس طرح بھیرہ ، راولاکوٹ اور آزاد کشمیر میں نکلی۔
Live دبئی پراپرٹی لیکس سے متعلق تازہ ترین معلومات