Live Updates

ْخیبرپختونخواسمبلی اجلاس، اپوزیشن وحکومت کابجٹ پر بحث کی بجائے علاقے کے مسائل پرتقاریرکیں

بدھ 15 مئی 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) خیبرپختونخواسمبلی میں اپوزیشن وحکومت کے بیشتراراکین بغیرتیاری کے آئے جنہوں نے مالی سال2023-24کے بجٹ پربحث کی بجائے اپنے اپنے حلقہ نیابت کے مسائل پرتقاریریں کی ۔

(جاری ہے)

حزب اختلاف کی طرف سے بجٹ پربحث کاآغازکرتے ہوئے اپوزیشن رکن احسان اللہ خان نے کہاکہ حلقہ نیابت میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں یہاں کے عوام پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے نقل مکانی پرمجبورہیں مال مویشی مررہے ہیں یہ وزیراعلیٰ کاآبائی علاقہ ہے کم ازکم پانی تودیدیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرزڈیوٹی کرنے کوتیار نہیں درازندہ میں ایک ہیلتھ مرکز تھا وہ بھی بندہوچکاہے سکولوں میں اساتذہ نہیں کوئی بی ایچ یو آرایچ سی چالوحالت میں نہیں ،صحت کارڈپلس کیلئی26ارب روپے مختص کئے گئے لیکن آیایہ رقم بیماریوں پرخرچ ہورہی ہے بیشتر فنڈڈاکٹرزاورنجی ہسپتالزانتظامیہ کے جیبوں میں جارہے ہیں ایریگیشن سکیموں پر کوئی فنڈنہیں لگ رہابی آرٹی کوسبسڈی دی جاتی ہے لیکن دوسری طرف ہمیں پانی دستیاب نہیں اس سبسڈی اور بجٹ کو مستردکرتاہوں جے یوآئی رکن سجاد خان نے کہاکہ کوہستان تحصیل اضلاع میں تقسیم ہوا یہاں ضلعی انتظامیہ افسران کیلئے دفاترنہیں جوآزادکشمیرمیں پچھلے دنوں ہوا خدشہ ہے کہ کوہستان کے عوام بھی بپھرجائیں کلائمٹ چینج کی وجہ سے ضلع بہت زیادہ متاثرہوا ہے سڑکیں درکنارعوام پیدل تک نہیں چل سکتے پانی سرسے گزرچکاہے مثبت رویوں کے ساتھ اس ایوان کو چلایاجائے کوہستان کے تین اضلاع کیلئے سپیشل پیکیج کااعلان کیاجائے وفاق اورصوبے کی کوارڈی ننیشنل کیلئے ایوان کی سپیشل کمیٹی بنائی جائے ایم پی اے ریاض خان نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے حقوق کیلئے اکٹھی آوازاٹھائی جائے ،سابقہ فاٹاملازمین کی مستقلی کیلئے اقدامات کئے جائیں پی ٹی سی فنڈ سے بھرتی کنٹریکٹ اساتذہ ڈیڑھ سالوں سے بچو ں کو پڑھارہے ہیں لہذاانہیں بھی ریگولرکیاجائے سنٹرکرم میں ہیلتھ کے مراکز نہیں صدہ میں ہیلتھ سنٹرکواپگریڈ کیاجائے بی ایچ یوزمیں ڈسپنسرزکی کمی ہے ،این ایف سی ایوارڈکے تحت سابقہ فاٹا کو تین فیصدحصہ ملناچاہئے دریائے کرم کی وجہ سے کھیتوں کو بہت نقصان پہنچاہے ،حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں ایم پی اے جلال خان نے کہاکہ بدقسمتی سے ایوان کے اند رہم پرائمری سکول کے بچوں کی طرح لڑرہے ہیں صوبے کو اربوں روپے کا قرضہ ہے جب تک ہم اکٹھے نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہونگے حلقہ نیابت میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں بجلی ہے نہ پانی ہے ،ایشین ڈویلپمنٹ بنک اوردیگراداروں کے قرضے ادانہیں کئے پھرکیسے یہ سرپلس بجٹ ہوا فلمی ڈائیلاگ سے صوبہ نہیں چلتا ڈیپوٹیشن پرآئے پی ایم ایس اورایم ایس ملازمین کو اپنے محکموں کو بھیجاجائے یہ گڈ گورننس کیلئے نقصان دہ ہے ،حلقہ نیابت میں ہیروئچی کی بھرمار ہے منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت کی کیاپالیسی ہے ،ڈرگ ڈیلروں کو بیچ چوراہے پر لٹکاناچاہئے بیسک نیڈزپرہمیں فوکس کرناچاہئے ،لوگوں کے ٹیوب ویلزخراب ہیں لیکن ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ،ایم پی اے شہلابانو نے کہاکہ اس غیرقانونی بجٹ کو قانونی کیوں بنایاجارہاہے اس بجٹ کو پاس نہیں ہوناچاہئے بلکہ اسے پبلک اکا?نٹس کمیٹی بھیجاجائے حکومت نے دس سالوں میں انفراسٹرکچر پر توجہ نہیں دی بی آرٹی میں کرپشن زبان زدعام ہے میگاپراجیکٹ میں کرپشن کی انکوائریز ٹھپ کرادی گئی ،ایوب میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین نے کرپشن کا بازارگرم کررکھاتھابغیراحتساب کے انہیں ہٹادیاگیایہاں آلات کی کمی ہے ،نیلوفربابر نے خواتین کیلئے سپیشل بجٹ رکھنے کامطالبہ کیاحکومت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے ایم پی اے اکبرایوب نے کہاکہ کرپشن بارے اپوزیشن ثبوت لائے ،نیب کے حوالے کریں ہم یہاں کسی کو تحفظ دینے کیلئے نہیں بیٹھے پچھلے دس سالوں کاحساب چاہئے تو اسکارزلٹ ایوان کے اندر ہماری اکثریت دیکھ کر اندازہ لگالیں بغیر ثبوت الزام تراشی سے گریز کیاجائے،ڈی آئی خان سے منتخب ایم پی اے مخدوم زادہ آفتاب حیدرنے کہاکہ کے پی اسمبلی کی روایات مخدوش ہوچکی ہیں الزام تراشی ہمارا مقصدنہیں ہوناچاہئے ایوان میں عوام کی باتیں کم ہورہی ہیں ،حلقہ نیابت میں ایریگیشن، صنعت،تعلیم وصحت پرخاطرخواہ توجہ نہیں دی ہے پہاڑپورہسپتال کی صورتحال ابتر ہے اتنی بڑی تحصیل میں ٹراما سنٹرنہیں صحت کارڈاچھا پراجیکٹ ہے لیکن اس میں نقائص ہیں ،ٹی ایم ایز کے لوگ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپااحتجاج ہیں دوسال ہوگئے انکے پاس دستخط کرنے کے اختیار نہیں،پبلک ہیلتھ کے پاس اتنا فنڈنہیں کہ کوئی مشین کی مرمت کرسکے گلوٹی میں پینے کاصاف پانی نہیں ،مشیرسیاحت زاہد چن زیب نے کہاکہ پراپرٹی پرچارسی25فیصدٹیکس وفاق نے لگایاہے اس پر غور کیاجائے ،پی ٹی ڈی سی کے 19ہوٹل ہمارے پاس تھے جس میں نگران حکومت نی17ہوٹلز فورسزکے سپر دکئے اس میں کروڑوں روپے کا سامان ردی کردیاگیا میرے محکمے میں دس سالوں میں ایک کرپشن بھی دکھائے دیں سب کا حساب دونگااپوزیشن مفروضے نہ بیان کریں ،سنی اتحادکونسل کے خالدخان نے نگران حکومت میں بند ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈریلیزکرنے کامطالبہ کیاعبدالکبیرخان نے کہاکہ ملکی وصوبے تاریخ میں پہلی بار ہورہاہے کہ بجٹ پہلے سے خرچ ہواہے اوراس کی منظوری بعدمیں لی جارہی ہے ،ماوائے آئین اقدام کی نظیرپہلے نہیں ملتی اگرالیکشن وقت پرہوجاتے تو آج اس کی نوبت نہ آتی نگران حکومت کی وجہ سے یہ زہرکاپیالا پینے جارہے ہیں اسکے باوجودہم پر آئین سے روگردانی کا الزام لگایاجاتاہے ہمیں رقم آئی ایم ایف سے تین اقساط میں ملنے والی تھی پہلی قسط پی ڈی ایم اوردوسری نگران حکومت کو ملی تویہ ہمارے خلاف استعمال ہوئی ،حکومتی رکن عجب گل نے کہاکہ فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہنگامی بنیادوں پر بحال کیاجائے ،سنی اتحاد کونسل رکن شاہ تراب خان نے کہاکہ مہنگائی کے دورمیں بی آرٹی اور صحت کارڈپر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے صحت کارڈپر اپوزیشن کے لوگ مستفید ہورہے ہیں بندسکیموں پر ہمارے دورمیں کام چالو تھا انشائ اللہ موجودہ حکومت یہ منصوبے تکمیل تک پہنچائے گی ،ایم پی اے اعظم خان نے کہاکہ نگران حکومت کے غیرآئینی اقدامات کی ایوان سے توثیق نہ کی جائے اوراسے کالعدم قراردے کر انکوائری کی جائے ،وفاق نے فیصلہ کیاہے کہ ملاکنڈڈویڑن میں تیس جون کے بعدانکم ٹیکس اور کسٹم نافذکیاجائیگا ،سابقہ پاٹا کی پاکستان میں شمولیت کے وقت سو سال تک ٹیکس مستثنیٰ کا فیصلہ ہواتھا یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اس فیصلے کو نہیں مانتے 2060ئ تک استثنیٰ دیاجائے ایم پی اے امین خان نے بھی ملاکنڈڈویڑن میں ممکنہ ٹیکس کے نفاذکافیصلہ واپس لینے اوردیرموٹروے پرکام شروع کرنے کامطالبہ کیاایم پی اے محمدعارف نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اڈیالہ جیل کوخطرہ ہے ہمیں اپنے لیڈرکی فکر ہے مقدرحلقے اور عدلیہ سے کہتاہوں کہ عمران خان پاکستان کیلئے خطرہ نہیں میرالیڈر اس ملک کی ڈیمانڈ ہے ،اپوزیشن کو تبدیلی نظرنہیں آرہی لیکن جن کیلئے ہم نے تبدیلی لانی تھی وہ جان چکے ہیں اورآٹھ فروری کو انہوں نے اپنافیصلہ دیارجب علی عباسی نے کہاکہ میراحلقہ نیابت سیاحت سے مالامال ہے لیکن کیپراٹیکس کی وجہ سے ہوٹلنگ صنعت متاثرہورہی ہے اس پر توجہ دی جائے ،ملک عدیل اقبال نے کہاکہ ہری پور کے لوگ دس دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کاسامناکررہے ہیں آئندہ بجٹ میں ان لوگوں کیلئے ریلیف پیکیج اور نوکریاں دی جائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات