شہید بینظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی اس ملک کے استحکام و ترقی کا روڈ میپ ہے،محمد علی ملکانی

جمعہ 17 مئی 2024 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی اس ملک کے استحکام و ترقی کا روڈ میپ ہی.شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کانفرنس بعنوان: مفاہمت: شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن کا انعقاد کیا گیا جس میں پبپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو، وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی، جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی. اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے یونیورسٹیز محمد علی یونیورسٹیز محمد علی ملکانی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے نام کی طرح بینظیر تھیں اور رہیں گی, شھید بینظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی ہی آج کے تمام ملکی مسائل کا حل ہی. محمد علی ملکانی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہمت پالیسی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور مرد حر صدر پاکستان آصف زرداری نے جمہوریت بہترین انتقام ہے کا عملی ثبوت پیش کیا. پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک میں جمہوریت کو بحال کروایا ۔

(جاری ہے)

وزیر جامعات نے شہید بینطیر بھٹو چیئر کو محترمہ کی زندگی و جمہوری جدوجہد پر مزید ریسرچ کرنے کی تلقین کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی. کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر جامعات محمد علی ملکانی نے کہا کہ امتحانات کے دوراں نقل میں ملوث ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور ملوث عملے کو معطل بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کو اچانک سے امتحانی مراکز تبدیل کیے گئے جن پر والدین نے شکایت کی تھی تو ہم نے فوری طور پر ایکشن لیا اور امتحانی مراکز تبدیلی کے احکامات واپس کروائے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے جب تک والدین ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریں گے ہم کچھ نہیں کرسکیں گے۔محمد علی ملکانی نے کہا کہ آج مجھے اس محکمہ کا قلمدان سنبھالتے ہوئے صرف ایک ماہ ہوا ہے اور اس میں بھی ہم نے بھرپور کوشش کی ہی, امید ہے کہ آئندہ برس تک اس میں واضع بہتری نظر آئے گی. ہم امتحانات کے بعد تمام درپیش مسائل کے حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی مرتب کریں جس سے بورڈ کے امتحانات میں کافی مثبت تبدیلی آئے گی.میڈیا کی طرف سے کئے گئے سوال کے جواب میں محمد علی ملکانی نے کہا کہ 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہی, ہم سب نے ملکر کام کرنا ہی. انہوں نے کہا کہ امتحانات میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف پہلے بھی کاروائی کی ہے مزید کاروائی بھی کرینگے۔