اسلم فاروقی کی جانب سے نسیم شاہ ایڈوکیٹ کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد

سیاستدانوں، جرنیلوں جیسے ذمہ دار افراد کا ملک سے باہر اپنی جائدادیں بنانا افسوس ناک ہے،مقررین

جمعہ 17 مئی 2024 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) معروف سیاسی و سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں زر مبادلہ کے مسائل کا تقاضہ ہے کہ فیصل واوڈا سمیت تمام شخصیات جن کے نام دبئی پراپرٹی لیک میں شامل ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے اثاثہ جات پاکستان میں فوری منتقل کریں ان تاثرات کا اظہار انہوں نے چیئرمین محب قومی سماجی کونسل پاکستان اسلم خان فاروقی کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی کے گل رنگ میں سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ کی زیر صدارت اپنی صحتیابی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں محمد یاسین ایڈوکیٹ، صدیق بلوچ ایڈوکیٹ، علامہ مرتضی خان رحمانی، سنیئر صحافی انور عباس پاکستانی، ارشد کڑلال، عارف نور، اشفاق لودھی، محمد شفیع گجک والے، محب محمد اجمل، بیگم نسیم بخاری، مریم نور، شبانہ سحر و دیگر نے شرکت کی محفوظ النبی خان نے کہا کہ سیاست دانوں اور جرنیلوں جیسے ذمہ دار افراد کے لیے ملک سے باہر اپنی جائدادیں بنانا انتہائی افسوس ناک ہے اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے اظہار یک جہتی بھی کیا اور ملک میں گندم کی غیر ضروری برآمد کی عدالتی تحقیقات پر بھی زور دیا ان کا یہ بھی کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ کا تعین پیداواری لاگت کے تناسب کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کیا جانا چاہئے بلکہ سندھ و بلوچستان سے نکلنے والی گیس کے تناظر میں ان صوبوں میں قدرتی گیس کے نرخ بھی ان کی پیداواری لاگت کے مناسبت سے کئے جانے چاہئے۔