Live Updates

بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد‘پی ٹی آئی کا فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پرلانے کا مطالبہ

ہفتہ 15 جون 2024 22:05

بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد‘پی ٹی آئی کا فی یونٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کر دیااوراور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ مینڈیٹ چور حکومت ہرلحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے جسے ہر دوسرا حکومتی اقدام ثابت کر رہا ہے، بجلی کی بنیادی قیمت میں ہوشربا اضافے سے نہ صرف عوام کی قوت خرید متاثر ہو گی بلکہ گھریلو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے محروم اقتدار پر قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے، عوام کو 8 فروری کو ظلم اور وحشت کے راج کو مسترد اور عمران خان اور ان کی جماعت کوووٹ کیذریعے منتخب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ایک جانب عوام دشمن ظالمانہ بجٹ اور اس پر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ عوام کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہیً ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اس سے پہلے مینڈیٹ چور نااہل حکومت نے کسانوں کو نشانہ ستم بنا کر دیہی معیشت کی تباہی کی بنیاد رکھی، اب وفاقی حکومت کے تضادات اور نقائص سے بھرپور بجٹ کے نتیجے میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عوام سے لے کر کاروباری طبقے تک سب کو اپنی لپیٹ میں لے گا، بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے اور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات