بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟،نواز شریف
آج تک سمجھ نہیں آئی کہ میری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا، میرا پوچھنے کا حق ہے کہ آخر میرے ساتھ ایسا کیوں کیاگیا،ن لیگ کے پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں،پارٹی اجلاس سے خطاب
فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 17:18
(جاری ہے)
اس کے بعد جعلی مقدمے بھگتے اور27سال کی سزا سنائی گئی۔
ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر مجھے سزائے موت دلوانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔جب میرے خلاف کچھ نہ بن سکا تو 7 سال کیلئے ملک بدر کردیاگیاتھا۔ہماری70سالہ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ جلاوطنی کے بعد واپس آئے اور2013میں دوبارہ ہماری حکومت آئی۔ اقتدار میں آنے کے بعد 2013میں بنی گالہ گیاتھااور بانی پی ٹی آئی کو مل کر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تھی ۔ان سے کہا تھا کہ 35پنکچروں کی بات کو جاتے دیں اور آئیں مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔مجھے بنی گالہ میں اس وقت تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔مگر اس کے بعد سازش کر کے دھرنے شروع کر دئیے گئے تھے۔دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کیاگیا۔ جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آئے تو سی پیک کے معاہدے کئے گئے۔ سی پیک کے ذریعے ملک میں پاور پلانٹس اور موٹرویز بنائیں۔نواز شریف نے مزیدکہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔میرے بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائے گئے۔ مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائے گئے۔ پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔ ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کئے گئے تھے۔ ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھے نکالنےوالے بھی کہتے تھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔ آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتے ہیں موٹرویزنے پاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ کے سخت قوانین اور ناروا سلوک، تارکین وطن شمالی برطانیہ کی طرف بڑھنے پر مجبور
-
آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے‘ ایسے کام چلانا ہے تو پارلیمنٹ بند کردیں، چیف جسٹس
-
ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیس،الیکشن کمیشن سے جواب طلب
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان
-
کینیڈا نے ایران کے پاسداران انقلا ب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
-
مستقل چہل قدمی کمر درد دور کرنے میں معاون
-
عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات،اڈیالہ جیل حکام نے اعتراض اٹھا دیا
-
وفاق مریم نواز کو پیسے دے رہا ہے تو ہمیں کیوں دیوار سے لگا رہا ہے،شوکت یوسفزئی
-
وزیرداخلہ اور علی امین گنڈاپور کا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
-
جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری
-
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا آغاز
-
خیبر پختونخوا ہ ایک طرف واجبات کی عدم ادائیگی اور دوسری طرف بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے،مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.