بلدیاتی انتخاب نہ ہونے سے عوام آئینی قانونی بنیادی حقوق سہولیات مراعات سے محروم ہیں ، سمندرخان

ہفتہ 18 مئی 2024 21:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما سمندر خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ے کہ دوسروں ضلعوں سے آ ئے ہوئے عناصر قومی اسمبلی سینیٹراور صوبائی اسمبلی ممبر اور وزرا اور گورنر اور کوئٹہ شہر کے میونسپل کارپوریشن کے میئر بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے آج کوئٹہ شہر اور تحصیلیں کھنڈر ات بن گئے ہیں اور حقیقی ضلع و تحصیل و شہر اور دیہات اپنے آئینی قانونی بنیادی حقوق سے محروم اور دن بدن اضافہ ہورہا ہیں ضلع کوئٹہ میں ابھی تک بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا بھی ان لوگوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں کیونکہ ان لوگوں کا ضلع کوئٹہ شہر اور دیہاتوں کلیوں گلیوں سے کوئی سروکار نہیں ہیں صرف کاروبار اور انتخابات میں کامیابی اور بنک بیلنس بنانا اور اپنے گھر بچوں اپنے آبائی ضلعوں میں اسکول ہسپتال پانی سڑکیں امن وامان ترقی اور خوشحالی کے لئے کو ئٹہ سے دبئی بنایا ہوا ہے اس لئے بلدیاتی انتخابات جو جمہوریت میں اہم حیثیت اور ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتاے کو ضلع کوئٹہ ابھی تک بلدیاتی انتخابات سے محروم ہیں جس کا نقصانات اور پریشانیاں تکالیف اور اپنے آئینی قانونی بنیادی حقوق سہولیات مراعات سے محروم ہمیشہ رہے ہیں اور گورنرشپ ضلع کو ئٹہ کے حقیقی آباواجداد سے رہنے والے آباد شخصیات تعلیم یافتہ تربیت یافتہ تجربہ کار انسانوں کا حق بنتاہے اور ضلع کوئٹہ میں ایماندار دیانتدار قابل عالم انسانوں شخصیات سیاستدانوں کی کوئی قحط الرجال نھیں ہیں بیان کے آخر میں سمندر خان نے ضلع کوئٹہ کے تمام شیروں دیہات والوں سے استدا کرتے ہوئے کہا بس کرو بہت ہوگیا اگر ابھی بھی اپنے حاصل کرنے کے لئے ابھی بیدار اور اٹھیں نہیں تو اس آ نے والی نسل ہم لوگوں کو معاف نہیں کرے گا نہ بخش دے گا ہم لوگوں پر جو طرح گزر رہا ے وہ گزر رہا مگر آنے والے نسل کے لئے تو آسانیاں پیدا کریں ۔