کشمیر پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں،جاوید ایوب

اتوار 19 مئی 2024 17:55

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر جاوید ایوب نے کہا ہے کہ کشمیر میں حالیہ واقعات پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ایوب نے بتایا کہ پی پی پی آزاد کشمیر کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں کشمیر کے واقعات پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان واقعات پر صدر اور وزیرِ اعظم پاکستان نے نوٹس لیا، کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو دیکھا گیا اور حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاوید ایوب نے بتایا کہ مودی اور امیت شاہ کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مظفر آباد میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، 200 اہلکار زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات پر تفتیش جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، کبھی قومی سلامتی کے خلاف کچھ نہیں کہا، جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں ان کا فورنزک جاری ہے۔سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر میں تمام جماعتیں ہی حکومت میں ہیں، کرغزستان میں 600 کشمیری بچے ہیں۔