ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،سیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر کی ہدایت

پیر 20 مئی 2024 14:19

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) سیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر برگیڈیئر عرفان نے ہسپتالوں اور مختلف صحت مراکزکامعائنہ کیا۔ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، ادویات ، مشینری اور عمارتوں کاجائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام،ٹی ایچ کیو کیل ، بی ایچ یو جناوئی،ہلمت اور ایف اے پی سردار ی میںدستیاب صحت کی سہولیات بارے محکمہ صحت کے حکام سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر برگیڈیئر عرفان نے ابتدائی صحت مرکز(بی ایچ یو)جانوئی اور ہلمت کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دورے کے دوران مقامی عوامی نمائندوں نے ملاقاتیں کیں اور سیکرٹری صحت عامہ کو مسائل سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر برگیڈیئر عرفان کوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال نے صحت عامہ نیلم کے حوالہ سے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر سردارسجاد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور ایم ایس ڈاکٹر سردار محمدا شرف نے ٹی ایچ کیو کیل بارے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرEPIسید مبشر گیلانی نے گریس ویلی جانوئی ، ہلمت ، سردار ی کے ہسپتالوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ سیکرٹری صحت عامہ نے ہیلتھ آفیسران اور عوامی نمائندوں کی بریفنگ پربیسک ہیلتھ یونٹس جانوئی اور ہلمت کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس موقع پرسیکرٹری صحت عامہ کے ہمراہ کمانڈنگ آفیسر ہلمت کرنل عطامحمد شاہ ، ایم ایس ہسپتال کیل ڈاکٹرمحمد اشرف، آفیسر کمانڈنگ ایف ٹی سی کیل میجر ذولقرنین سکندر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی ، ایڈمن آفیسر ٹی ایچ کیو کیل مشتاق مغل، ضلعی صدرپیرامیڈیکس شفقت اعوان ودیگر تھے ۔

سیکرٹری صحت عامہ نے دشوار گزار علاقہ نیلم میں صحت عامہ کے آفیسران / ڈاکٹرز/ سٹاف کی کارکردگی کو سراہاہے ۔ اس موقع پرسیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر برگیڈیئر عرفان نے کہا کہ یونین کونسل لوئر گریس اور اپر گریس کو موسم سرما کے دوران صحت سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :