جلال آباد کے پوش ایریا میں حجاموں نے عوام کے بابوں کے ساتھ ساتھ ان کی جیبیں بھی صاف کرنا شروع کر دیں

پیر 20 مئی 2024 14:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) جلال آباد کے پوش ایریا میں حجاموں نے عوام کے بابوں کے ساتھ ساتھ ان کی جیبیں بھی صاف کرنا شروع کر دیں، وی آئی پی ایریا میں حجاموں نے خود ہی وی آئی پی انراخ مقرر کر رکھے ہیں ، جلال آباد نزد پی ایم ہائوس بائی پاس روڈ اور دیگر مقامات پر حجاموں نے عوام کی چمڑی ادھیڑنا شروع کر رکھی ہے ، حجام اس علاقہ میں بال کٹائی کی300 روپے ، داڑھی کے خط نکالنے کے 200 روپے اور شیو کے بھی 200 روپے وصول کر رہے ہیں ، حجاموں نے اس وی آئی پی ایریا میں من مانے انراخ مقرر کر رکھے ہیں جس سے علاقہ کے سفید پوش طبقات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، خاص طور پر ایسے سفید پوش والدین شدید پریشان ہیں جن کے بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور انہیں حجاموں کے ہاتھوں بھی لٹنا پڑ رہا ہے ، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حجاموں کے لیے جاری کردہ انراخ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :