موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی

پنجاب بھر کی شاہراہوں کی تعمیر پر ان کے اردگرد پودے لگائیں جائیں گے، محکمہ جنگلات نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے اردگرد اب تک 50 ہزار پودے لگا دیئے ہیں، صوبائی وزیرتعمیرات ومواصلات ملک صہیب بھرتھ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2024 19:05

موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2024ء) صوبائی وزیرتعمیرات ومواصلات ملک صہیب بھرتھ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ پنجاب حکومت موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے بہترین اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے شاہراہوں کی تعمیر پر ان کے اردگرد پودے لگائیں جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کیا۔ صوبائی وزیر نے اس حوالے سے بتایا کہ شاہراہوں کی تعمیر پر ان کے اردگرد محکمہ جنگلات پودے لگائے گا۔ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے اردگرد مقامی پودے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایکسپریس وے کے اردگرد اب تک 50 ہزار پودے لگا دیئے گئے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کو پنجاب کی سب سے گرین ایکسپریس وے بنایا جائے گا.محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کی طرف سے جاری کردہ فنڈز سے محکمہ جنگلات پودے لگا رہا ہے. گوجرانوالہ ایکسپریس وے کو تعمیراتی کام کے حوالے سے مکمل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ گوجرانوالہ حافظ آباد روڑ پر تعمیراتی کام بھی جاری ہے اور ریلوے ٹریک پر اوور ہیڈ برج، کیو بی لنک اور اپر گوگیرہ نہر پر تین پلوں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔دوسری جانب ڈائریکٹرمحکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ سموگ کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کاشتکار زرعی آلات استعمال کرکے سموگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے ،اس لئے انہیں بھی چاہئے کہ وہ سموگ کی روک تھام جیسے اقدامات میں حکومت سے بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے سموگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس سے بے پناہ مسائل جنم لے رہے ہیں اس لئے کسان بھائی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے زمین سے نامیاتی مادوں کی تلفی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسانوں کو زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :