پرکشش ڈیزائن اور کیمرہ کی جدید ترین خصوصیا ت کے ساتھ ویوو V30e 5Gپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

منگل 21 مئی 2024 15:29

پرکشش ڈیزائن اور کیمرہ کی جدید ترین خصوصیا ت کے ساتھ ویوو V30e 5Gپاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) ویوو کی معروف زمانہ Vسیر یز میں جدید سمارٹ فون V30e 5Gکو پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس پرکشش سمارٹ فون میں دلکش ڈیزائن اور Aura Light Portraitجیسے کیمر ہ کے جدید ترین فیچرز کو انتہائی خوبصورتی  کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔
ویوو V30e 5Gکے دلکش ڈیزا ئن کی سب سے خاص بات اس کی 120Hz 3D Curved Screen ہے۔ جس کی بدولت سکرولنگ ہو یا گیمنگ اس سکرین پر سب کچھ حیران کن حد تک  تیز رفتار اور خو بصورت لگتا ہے۔



ویوو V30e 5G دو دیدہ زیب رنگوں" Classy Brown" اور " Sunny Green"میں دستیاب ہے جبکہ V30e 5G کے " Time Messenger"کیمرہ مو ڈیول کو دنیا کی اعلیٰ ترین گھڑیوں سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے جس نے اس فون کی خوبصورتی کو اور بھی منفرد اور نفاست کا شاہکار بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)


ویوو V30e 5G  میں موجود  Aura Light Portrait فیچرر کم روشنی یا رات کے ماحول میں بھی بہترین تصویرکشی کو یقینی بناتا ہے۔

مزید ماحول کے مطابق روشنی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اس سمارٹ فون میں Smart Color Temperature Adjustment   کا فیچر بھی ہے۔ اس کے علاوہ   V30e 5G میں موجود Color-Adaptive Border  کے ساتھ اب صارفین اپنی  تصاویر کو مزید منفرد اور دلکش بنا سکتے ہیں۔

ویوو V30e 5G کے کیمرے کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے اس کو Sony IMX882  کے 50MP سینسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔ نیز اس میں موجود 2X Professional Portrait Mode کے ذریعے صارفین کا پروفیشنل سٹائل میں تصاویر کھینچنا اور بھی آسان ہوگیا ہے۔


اس موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زُہیر چوہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ " ہمیں پاکستان میں ویوو V30e 5G کو متعارف کروانے کی بےحد خوشی ہے۔  یہ سمارٹ فون نہ صرف دکھنے میں دلکش ہے بلکہ بہترین فیچرز سے بھی بھرپور ہے۔ اس فون کو خاص طور پر ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اپنی زندگی کے ہر لمحے کو خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ویوو V30e 5G صارفین کے لیے نہ صرف ایک ڈیوائس بلکہ ایک  قابل اعتماد ساتھی بن جائے گا۔"
ویووV30e 5G  ملٹی ٹاسکنگ کے  بہترین اورتیز ترین تجربے کے لیے  8GB+8GB Extended RAMاور 256GB کی بڑی سٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ نیز اس  میں موجود 5500mAh کی بڑی بیٹری 44W FlashCharge کے ساتھ  کچھ ہی دیر میں برق رفتاری سے چارج ہو جاتی ہے۔


مختصر یہ کہ کیمرہ کی خصوصیات ہوںیا سٹا ئلش ڈیزائن ، جدید فیچرز ہو ں یا بہترین پرفارمینس  ویوو V30e 5G ہر لحاظ سے ایک بہترین اور بے مثال سمارٹ فون ہے۔

قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا V30e 5G  سمارٹ فون  پاکستان بھر میں 89،999 روپے کی قیمت پر 22 مئی 2024 سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔

جبکہ یہ سمارٹ فون 28 مئی 2024 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔
ویوو V30e 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V30e 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( 2GB/ماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔