موسیقی کی دنیا میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش ، پنجاب مقابلہ موسیقی کے شیڈول کا اعلان ، ضلع سطح پر مقابلہ 25 مئی 2024 کو ہو گا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 مئی 2024 15:47

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) موسیقی کی دنیا میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش ، پنجاب مقابلہ موسیقی کے شیڈول کا اعلان ، ضلع سطح پر مقابلہ 25 مئی 2024 کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبائی مقابلہ موسیقی پروگرام کا اعلان کیا ہے جس میں تین مراحل میں مقابلے منعقد ہوں گے پہلے مرحلے میں ضلعی سطح کے مقابلے منعقد ہوں گے جس کے فاتح ڈویژن لیول پر مقابلے میں شریک ہو سکیں گے جس کے بعد پنجاب کی آواز کے نام سے تیسرے مرحلے میں مقابلے ہوں گے یہ مقابلے 22 اپریل تک 22 جون ہوں گے اس حوالے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع جہلم میں مقابلہ موسیقی 25 مئی 2024 کو ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگا جس میں پہلا انعام 20 ہزار دوسرا 15 ہزار اور تیسرا 10 ہزار ہوگا عمر کی حد 14 تا 30 سال مقرر کی گئی ہے خواہشمند نوجوان رجسٹریشن فارم پنجاب آرٹس کونسل کی ویب سائٹ یا ڈویژنل دفتر آرٹس کونسل سے حاصل کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :